سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کےکتنے مریض انتقال کرگئے؟وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے تشویشناک خبر جاری کر دی

سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کےکتنے مریض انتقال کرگئے؟وزیر اعلیٰ مراد ...
سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کےکتنے مریض انتقال کرگئے؟وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے تشویشناک خبر جاری کر دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1353 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ آج مزید 40 مریض انتقال کرگئے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1353 نئے کیسز سامنے آئے، 40 مزید مریض انتقال کرگئے، جو اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7377 ٹیسٹ کیے گئے، جو اب تک کی ٹیسٹس کی سب سے زیادہ تعداد ہے، ان ٹیسٹوں کے بعد کورونا کے 1353 نئے کیسز سامنے آئے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر 215860 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 34889 مریض سامنے آئے۔انہوں نے بتایا کہ آج 40 مزید کورونا وائرس کے مریض انتقال کرگئے، اب تک کورونا کے باعث 615 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ 370 مریض تشویشناک حالت میں ہیں،جن میں 62 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ اس وقت 16487 مریض زیر علاج ہیں، 15156 مریض گھروں میں، 76 آئسولیشن مراکز پر اور 1255 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج 1005 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، اب تک 17787 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

وزیراعلی سندھ کے مطابق کراچی میں نئے 984 کیسز آئے ہیں، ضلع شرقی 282، ضلع وسطی 204، ضلع جنوبی 162، ضلع ملیر 148، ضلع کورنگی 108 اور ضلع غربی80 شامل ہیں۔حیدرآباد 70، گھوٹکی 41، سکھر 26، خیرپور 25، جیکب آباد 17، لاڑکانہ 14، میرپورخاص 6، کشمور 6، نوشہروفیروز 3، بدین 2، دادو 2، قمبر 2، شکارپور 2، سجاول 1 اور ٹھٹھہ میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -