الخدمت لیب میں کورونا ٹیسٹوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
لاہور(سٹی رپورٹر)الخدمت کورونا ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل شاہد اقبال نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ الخدمت کورونا ٹیسٹنگ لیب کا دورہ کیا، اِس موقع پر الخدمت کورونا ٹیسٹنگ لیب کے پراجیکٹ منیجر سیدانوار عالم نے الخدمت کے وفد کو بتایا کہ لیب میں ٹیسٹنگ کاباقاعدہ آغازکر دیا گیا ہے۔جہاں روزانہ اوسطاََ 150کورونا ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہد اقبال نے اِس موقع پر کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ یا علاج کیلئے کوئی ویکسین یا دوا ایجاد نہیں ہوئی لیکن کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر کورونا کا مریض بروقت تشخیص سے دوسرے افراد کو کورونا میں مبتلا ہونے سے بچا سکتا ہے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت کورونا ٹیسٹنگ لیب میں مارکیٹ کے مقابلے میں معیاری اور کم قیمت میں ٹیسٹنگ کی سہولت مہیا کی جاری ہے۔