لداخ میں ہند،چینی جھڑپیں جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہیں،عاکف سعید

لداخ میں ہند،چینی جھڑپیں جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہیں،عاکف سعید

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)لداخ میں ہند چینی سرحدی جھڑپیں مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے لیے ممکن نہیں کہ اب وہ اس مرحلہ پر سی پیک کو غیر محفوظ چھوڑ دے اور بھارت خطے میں من مانی کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سی پیک سے فوائد حاصل کرنے کی بجائے امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے چین سے سرپھٹول کر رہا ہے۔ جس سے خطے میں جنگ کے شعلے بھڑک سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو سوچنا چاہیے کہ یہ خطہ اگر میدان جنگ بنا تو کسی ایک فریق کو نہیں بلکہ خطے کے تمام ممالک کو شدید نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ امریکہ کا ماضی یہ گواہی دیتاہے کہ وہ کبھی کسی کا حقیقی اور مخلص دوست نہیں۔ رہا۔انہوں نے کہا کہ پیمرا کا قادیانیوں کے ٹی وی چینلز کی نشریات کو بند کرنا اگرچہ ایک احسن قدم ہے لیکن اصلاً ضرورت اس امر کی ہے کہ اس اسلام دشمن گروہ کے تمام ذرائع ابلاغ کو مکمل طور پر بند کیا جائے کیونکہ آئین پاکستان کے مطابق وہ اپنے جھوٹے مذہب کی تبلیغ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ ان کی اسلام اور پاکستان دشمن سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔

 ۔ انہوں نے ٹڈی دل کے فصلوں کو نقصان پہنچانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ہماری بداعمالیوں کی سزا ہے۔ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہم سے راضی نہیں ہے۔ لہٰذا ہمیں انفرادی اور اجتماعی توبہ کی ضرورت ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -