سٹیل ملز کی تباہی کا ذمہ دار محنت کشوں کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا، مخدوم سید احمد محمود

  سٹیل ملز کی تباہی کا ذمہ دار محنت کشوں کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا، مخدوم سید ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن و چیف کوواڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین اور سابق سیکرٹری اطلاعات پیپلز لیبر بیورو پنجاب محمد سلیم مغل کے ہمراہ میڈیا آفس سے جاری مشترکہ بیان میں سلیکٹڈ حکومت کی مزدور کش پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے آئی ایم ایف ایجنڈئے کی تکمیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سٹیل ملز کی تباہی کا ذمہ دار ادارے کے محنت کشوں کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا بلکہ اس کی تباہی کے ذمہ دار حکومتیں اور اسٹیل ملز کی انتظامیہ جو غیر قانونی فیصلے کرکے اپنے ذاتی مفادات کو تقویت پہنچاتے رہے ہیں، انہوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور اور اس کے وزراء سٹیل ملز کے محنت کشوں سے کئے ہوئے وعدوں پر عمل درآمد کرنے کے بجائے یو ٹرن لے کر جبری اسٹیل ملز کے محنت کشوں کو ملازمتوں سے برطرف کرنے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔

جو کہ ان کے اپنے وعدوں کے منافی ہے اس پر پوری قوم سے معافی مانگے اور استعفی دیں، گولڈن ہینڈ شیک اسکیم کے تحت کسی بھی ملازم کو ملازمت سے جبری نہیں نکالا جا سکتا ہر شخص کو حق حاصل ہے کہ وہ آزادی کے ساتھ رضامندی کے تحت گولڈن ہینڈ شیک اسکیم کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے لیکن اگر حکومت نے جبری طور پر اسٹیل ملز ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک اسکیم کو نافذالعمل کرنے کی کوشش کی تو غیر قانونی تصور کی جائے گی، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیل ملز کی تباہی کے بارے میں کمیشن قائم کرکے اس کا جائزہ لیا جائے کہ اس کی تباہی کے ذامہ دار افراد کون ہیں اور ادارے کے ملازمین کو ملازمت کا تحفظ فراہم کیا جائے۔پیپلز پارٹی مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔مخدوم احمد محمود نے مزید کہا کہ حکومتیں آمرانہ زہنیت سے نہیں فہم وفراست اور تدبر سے چلتی ہیں۔پہلے ہی کورونا وباء کے بحران سے غریب محنت کش مزدور طبقہ بے روزگار فاقہ کشی پر مجبور ہوچکا ہے۔خدارا نااہل سلیکٹڈ حکمران ملک کو ایسے امتخان میں نہ ڈالیں کہ ہم سنبھل نہ پائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -