قرنطینہ سینٹرز کے تفصیلی آڈٹ کا فیصلہ، 4رکنی کمیٹی تشکیل

قرنطینہ سینٹرز کے تفصیلی آڈٹ کا فیصلہ، 4رکنی کمیٹی تشکیل

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)شہر میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹرز میں مالی خرد برد کا خدشہ۔قرنطینہ سنٹرز پر کیا لگایا، کہاں لگایا اور کب لگایا سب بتانا ہوگا۔حکومتی احکامات پر شہر میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹرز کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ، اخراجات کے آڈٹ کے لیے کمشنر سیف انجم نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔آڈٹ کمیٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ بطور کنوینئر، ڈائریکٹر ڈی ایف کمشنر آفس، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ ڈی سی آفس اور میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر ایم سی ایل بطور ممبران شامل ہیں۔آفس سپرنٹنڈنٹ ایڈمن کو قرنطینہ سنٹرز کے اخراجات سے متعلق تمام ریکارڈ کمیٹی کو فراہم کرنے کی ہدایا جاری۔قرنطینہ آڈٹ کمیٹی دو ہفتوں میں آڈٹ کی تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کی پابند ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -