منفی سیاست اپوزیشن کے گلے کا طوق بن گئی،جمشید چیمہ

منفی سیاست اپوزیشن کے گلے کا طوق بن گئی،جمشید چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی منفی سیاست ان کے اپنے گلے کاطوق بن گئی ہے،سیاسی طو رپر بیروزگار اپوزیشن احتساب کے عمل میں بھی رکاوٹیں ڈال کراپنی سیاست چمکاناچاہتی ہے جس سے ان کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کوروناوائرس سے متاثرہونے والے کمزورطبقات میں 144ارب روپے کی خطیر رقم تقسیم کررہی ہے او ر اس میں حکومتی سطح پر کرپشن کی ایک بھی شکایت نہیں جبکہ سابقہ حکمرانوں کے دور میں اس طرح کے منصوبے میں کرپشن کی ہوشرباداستانیں سامنے آ چکی ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی طو رپر شدید مشکلات کے باوجود آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام پر ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے کی بجائے انہیں مزید ریلیف دینے کی تجاویز پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دن رات کی کاوشوں سیمعیشت کوترقی کی راہ پر گامزن کیا اوراگر کوروناوائرس کی وباء نہ آتی تو پانچ سالوں میں ہماری معیشت مضبوط بنیادیں پکڑ چکی ہوتی لیکن اب بھی حکومت مایوس نہیں اور معیشت کوترقی دینے والے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کواپوزیشن کی منفی سیاست کی کوئی پرواہ نہیں بلکہ اس طرز کی سیاست ان کے اپنے گلے کا طوق بن گئی ہے۔