حکومت بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو ٹیکس میں ریلیف دے،ملک سلیم
لاہور(سٹی رپورٹر) الخدمت گروپ مین شاہ عاہ عالم مارکیٹ کے صدر ملک سلیم نے کہا ہے کہ تاجر برادری بالخصوص ہمارے چھوٹے تاجر صرف یہ چاہتے ہیں کہ انہیں ٹیکس وصولیوں کے جھنجھٹ سے دور رکھا جائے۔ انہیں اپنے کاروبار کیلئے دیئے گئے لائسنس کے مطابق فکس ٹیکس میں رکھا جائے کیونکہ چھوٹا تاجر پڑھا لکھا نہیں ہوتا اور ٹیکس گوشواروں سے پریشان ہو جاتا ہے نئے بجٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی حکومت چھوٹے تاجروں کیلئے ریلیف اور سہولتوں کو بھی شامل کرے۔