کورونا کے خلاف تاجر برادری پوری طرح متحد ہے،حاجی نواز پپو

کورونا کے خلاف تاجر برادری پوری طرح متحد ہے،حاجی نواز پپو

  

لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ کے سینئر نائب صدر حاجی نوا زپپو اور نائب صدر انجمن تاجران ہال روڈ سہیل عابد نے کہا ہے کہ تمام تاجر کرونا کے خلاف متحد ہیں،تمام مارکیٹوں میں ایس اوپیز پر عمل درآمد کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے،حکومت کہیں بھی ایس اوپیز کی خلاف ورزی دیکھتی ہے تو قانونی ایکشن لینا ان کا حق ہے،جو ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔ لیکن کسی ایک فرد کے جرم کی سزا سب کو نہ دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کا ہرچھوٹا تاجر ملکی معیشت کو قرضوں سے آزاد کرانے کیلئے حکومتی کوششوں میں اس کے ساتھ کھڑاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -