ڈیڈ لاک ختم ہونے کے باوجود برائلر 35روپے فی کلو مہنگا

ڈیڈ لاک ختم ہونے کے باوجود برائلر 35روپے فی کلو مہنگا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)برائلر کی قیمت پر 11 روز سے جاری ڈیڈلاک ختم ہو گیا جس کے بعد برائلر 35 روپے فی کلو مزید مہنگا ہو گیا قیمت 260 روپے سے 295 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا ہے کہ برائلر مرغیوں میں کرونا وائرس کی موجودگی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرسوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے جعلی مراسلہ بناکر وائرل کیا ہے جو کہ جھو ٹا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مرغی کی قیمت ڈیمانڈ اور سپلائی کے متعلق حکومت اور پولٹری ایسوسی ایشن کے درمیان اتفاق ہو گیا۔دریں اثنا زندہ مرغی کی ہول سیل قیمت 198 روپے اور پرچون 206 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ صدر برائلر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے برائلر کی قیمت کے تعین کیلئے مارکیٹ انتظامیہ اور فارمرز کے ساتھ برائلر ٹریڈرز بھی شامل ہیں، دکاندار کمیٹی کے طے کردہ نرخوں پر مرغی فروخت کریں گے۔جبکہ برا ئلر مر غی میں کرونا وائرس کے ہو نے سے متعلق محکمہ صحت کی سخت تردید سا منے آگئی ہے، پولٹری کے ماہرین کے مطابق برائلر گوشت کا استعمال بالکل محفوظ ہے۔

  برائلر مرغیوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کے معاملہ پر محکمہ صحت پنجاب نے ایسا کوئی مراسلہ جاری نہ کرنے کا بیان جاری کر دیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -