حکومت نے پٹرول سستا کر کے عوام دوستی کا ثبوت دیا،غلام محی الدین دیوان

  حکومت نے پٹرول سستا کر کے عوام دوستی کا ثبوت دیا،غلام محی الدین دیوان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے صدر و ممبر کشمیر قانون سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پٹرولیم کی مصنوعات میں ریلیف فراہم کرکے عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے،وزیراعظم عمران خان غریب عوام کا درد رکھتے ہیں، ساؤتھ ایشیا ممالک میں سب سے کم ترین پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماضی کے کرپٹ حکمرانوں نے صرف عوام کا خون چوسا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔

، وزیراعظم اور ان کی ٹیم پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی لانے پر مبارکباد کی مستحق ہے، مریم نوازاور شہبازشریف جھوٹ بولنے کی بجائے نوازشریف کے حوالے سے قوم کو حقائق سے آگاہ کریں، نوازشریف لندن علاج کی بجائے سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں، شریف خاندان نے ہمیشہ پاکستانی قوم کو دھوکا دیا ہے، انہوں نے مزید کہاکہ عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -