ایل ڈی اے نے عمارتی نقشوں کی 30دن میں منظوری کا آغاز کر دیا
لاہور (پ ر)وزیراعظم پاکستان کے ویژ ن کے تحت تعمیراتی صنعت کی حوصلہ افزائی کے لیے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے عمارتی نقشوں کی 30 دن میں منظوری دینا شروع کر دی ہے۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران عمارتی نقشے منظور کروانے کے لئے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر 373درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے 228نقشے منظور کر لئے گئے۔ باقی درخواستوں پر ٹائم لائن کے اندر اندر کارروائی جاری ہے۔اس کے علاوہ پرائیویٹ رہائشی سکیموں کی فاسٹ ٹریک پر منظوری دینے کے لئے ان کی اجازت دینے کے طریقہ کار کوبھی آسان اور سادہ بنا دیا گیا ہے۔ شہری آنے سے پہلے آن لائن اپوانٹمنٹ حاصل کریں۔
‘ اس مقصد کے لیے ویب سائٹ www.lda.gop.pk پر خصوصی پورٹل بنا دیا گیاہے۔اس کے علاوہ ایل ڈی اے انصاف پورٹل کے ذریعے بھی اپوانٹمنٹ حاصل کی جا سکتی ہے۔