درآمدات اور برآمدات کا فرق خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے

درآمدات اور برآمدات کا فرق خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے مرکزی چیئرمین شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ درآمدات اور برآمدات کا فرق خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے جسے کم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ برآمدی شعبے کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جائے اور سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

سب سے زیادہ برآمدات اور لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرنے والا ٹیکسٹائل اور ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل شعبہ زوال پذیر ہے۔ ٹیکسٹائل اور ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اس لئے یہ ضروری ہے کہ موجودہ صورتحال میں حکومت ہنگامی اقدامات کرے۔حکومت ایسی پالیسیاں مرتب کرے جس سے برآمدات اور سرمایہ کاری پر ضرب نہ لگے،موجودہ بجٹ میں اس شعبے پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -