اپوزیشن کورونا وباء پر عوام کو تقسیم کرنا چاہتی ہے،سمیرا ساہی

اپوزیشن کورونا وباء پر عوام کو تقسیم کرنا چاہتی ہے،سمیرا ساہی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ق) کی سینئر مرکزی رہنما سمیرا ساہی نے کہاہے کہ کورونا و با ء پر اپوزیشن عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے، اپوزیشن جماعتو ں کے رہنما مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا چھوڑ کر صرف بیان داغنے تک محدود ہیں، شر یف فیملی نے اہم ترین قومی مسئلے پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پاکستانی قوم منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

اپوزیشن رہنما ذہن نشین کر لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے نعرو ں سے نہیں ہوتی۔ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے باعث دنیا بدل گئی لیکن بدقسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی۔ آزمائش کی گھڑی میں اپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش افسوسناک ہے۔ اپوزیشن کا موجودہ حالات میں بھی منفی کردار قابل مذمت ہے۔ اپوزیشن کے پاس وبا سے نمٹنے کا کوئی پروگرام ہے نہ ایجنڈا۔ اہم قومی مسئلے پر اپوزیشن کی جانب سے سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ اس وقت قوم کو اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -