قومی دولت لوٹنے و الوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا،شاہد صدیق

قومی دولت لوٹنے و الوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا،شاہد صدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ قومی دولت لوٹنے و الوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا،حکومت کرپشن کیخلاف جہادکررہی ہے ہم سرکاری خزانے کے امین ہیں،کسی کو خیانت نہیں کرنے دینگے، کورونا وائر س سے بچاو کیلئے اقدامات کیساتھ ساتھ حکومت چاہتی ہے کہ معیشت کا پہیہ بھی چلتا رہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سابق حکومتوں میں عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظر انداز کیا گیااورذاتی نمائش کے منصوبے شروع کیے گئے جس کے باعث عوام کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے گئے۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان کے مالی وسائل ہڑپ کرنیو الوں کے خلاف قوم متحد ہے، شہبازشریف قوم کی لوٹی رقم کا حساب دیں، سرکاری خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والے ملک کے مجرم ہیں اور جھوٹے دعویداروں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔