حکمرانوں کی ساری توجہ اپوزیشن کو ٹھکانے لگانے پر ہے،سلیم رضا

حکمرانوں کی ساری توجہ اپوزیشن کو ٹھکانے لگانے پر ہے،سلیم رضا

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ تمام وزیر،مشیر ڈٹ کر پشن کررہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کے پا س کو ئی بھی قا بل شخص نہیں جو ملک کو بحرانو ں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہو،حکومت ملک میں بلی چوہے کا کھیل کھیل کر ڈنگ ڈپاؤ پا لیسی پر گامز ن ہے۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران نیاز ی کو شر یف فیملی فو بیا ہو چکا ہے ملک مشکل حا لا ت سے گزررہاہے ایسے حالا ت میں حکومت کی توجہ عوام کی فلاح و بہبود نہیں بلکہ اپوز یشن کو ٹھکانے لگانے کیلئے تمام حر بے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -