حکومت مزارات کی بیحرمتی پر احتجاج کرے،اسلم صدیقی

حکومت مزارات کی بیحرمتی پر احتجاج کرے،اسلم صدیقی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئر مین پاکستان علما ء کونسل کے معا ؤ ن خصو صی علامہ محمد اسلم صد یقی نے کہا ہے کہ عمربن عبد العزیزؒکے مزار کی بے حرمتی کرنے والے جہنمی ہیں،حکومت پاکستان او آئی سی سے واقع کی تحقیقات کرا کر مجرموں کو کیفر کرادر تک پہنچانے پر زور دے۔

،صحابہ کرام،اہل بیت کے مزارات کا تحفظ کرنا امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمر بن عبد العزیزؒ اور فاطمہ بنت عبدالملکؒ کی قبروں کی بے حرمتی کرنے پر شامی حکومت ان ظالموں کیخلاف کارروائی کرے۔ انکے خلاف کارروائی نہ کی تو اس کی مجرم شامی حکومت ہوگی۔ انہو ں نے کہا کہ حضر ت عمر بن عبد العزیز کی نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے مشابہ تھی۔حضرت عمربن الخطاب رضی اللہ عنہ کا عکس آپ کی سیرت وصورت میں نظر آتاتھا۔حدوداللہ کے نفاذ کے لیے اپنی ساری قوت استعمال کرتے مخاصمت کرنے والوں کے سامنے آہنی دیوار بن کرکھڑے ہوجاتے۔عزم وہمت اوراستقلال کا ایسا پیکر تھے کے صدیوں بیت گئیں مگر افق کو ثانی عمر نہ مل سکا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -