بلوچ خاتون کی بہادری کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے،دردانہ صدیقی

بلوچ خاتون کی بہادری کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے،دردانہ صدیقی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق،ثمینہ سعید، صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق امور خارجہ سمیحہ راحیل قاضی اور ڈاکٹر زبیدہ جبیں نے صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں پیش آنے والے دردناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے جس میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے خاتون شہید اور بچی زخمی ہوگئی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچ خاتون نے مسلح غنڈوں کا جس بہادری سے مظاہرہ کیا وہ لائقِ تحسین ہے، مگر قانون نافذ کرنے والوں کے کردار پر سوالیہ نشان بھی ہے۔ قاتل لٹیرے دندناتے پھرتے ہیں اور پولیس سو رہی ہوتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہید خاتون کے قاتلوں کو فوری گرفتار اور زخمی بچی کے علاج معالجہ سمیت تمام ذمہ داری ریاست اٹھائے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جماعت اسلامی شہید خاتون کے اہل خانہ اور معصوم بچی کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -