شہباز شریف آشیانہ اور صافپانی کیسز میں سرخرو ہو چکے ہیں،عظمیٰ بخاری

شہباز شریف آشیانہ اور صافپانی کیسز میں سرخرو ہو چکے ہیں،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف صاف پانی اور آشیانہ کیسز میں سپریم کورٹ سے سرخرو ہو چکے ہیں۔نیب کے منی لانڈرنگ کیس کا بھی وہی حشر ہوگا۔عمران خان کا بنی گالہ این او سی اور علیمہ باجی کی سلائی مشینوں کے کیس ابھی زیر التواء ہیں۔جعلی تبدیلی والوں کی سب لسٹیں بن رہی ہیں ان کے بھی جلد نمبر آنے والے ہیں۔شہبازشریف جب سے وطن واپس آئے عمران خان کے چمچے اور حواری اور ترجمانوں کی فوج نے شہبازشریف کے متعلق طوفان بدتمیزی شروع کی ہوئی ہے۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا افسوس کی بات ہے تنقید سے قبل کرایے کے ترجمان اپنے گریبان میں بھی جھانک لیں۔فیاض چوہان کو انگریزی پڑھنی نہیں آتی تو کوئی پڑھالکھا منشی رکھ لیں۔