پٹرولیم مصنوعات کی قلت نے عوام کو خوار کر دیا،عزیز الرحمن چن

پٹرولیم مصنوعات کی قلت نے عوام کو خوار کر دیا،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ایک طرح عوام کورونا وائرس کے حملوں سے تنگ ہیں تو دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قلت نے عوام کو خوار کر دیا ہے حکومت نام کی چیز کہیں نظر نہیں آ رہی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر ناکامی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہے،پٹرول کی قیمت میں کمی کا عوام کو کوئی ریلیف میسر نہیں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ نے سارے حکومتی دعوئے خاک میں ملا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پیپلز پارٹی پوری قوم کے شانہ بشانہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے پُرعزم ہے قوموں کی زندگیوں میں مشکلات اور مصیبتیں آتی رہتی ہیں اور زندہ قومیں ان پریشانیوں سے گھبرایا نہیں کرتیں بلکہ ان آفات اور بلیات کا مردانہ وار مقابلہ کرتی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -