ایل ڈی اے پروموشن کمیٹی نے 14ملازمین کو ترقی دے دی
لاہور (پ ر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ہیڈ کوارٹرز)فارقلیط میر کی زیر صدارت ایل ڈی اے کی محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں 14 ملازمین کوترقی دے دی گئی ہے۔ گریڈ 17میں کام کرنے والے چار سٹاف افسروں اور تین پرائیوٹ سیکرٹریوں کو ترقی دے کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے۔گریڈ 16میں کام کرنے والے پانچ اسسٹنٹس کو گریڈ17میں ترقی دے کر سٹاف افسر بنا دیاگیا ہے۔