فٹنس سنٹرز کی بندش کے خلافتحریک التواء اسمبلی میں جمع

فٹنس سنٹرز کی بندش کے خلافتحریک التواء اسمبلی میں جمع

  

لاہور(سٹی رپورٹر)فٹنس سینٹرز تا حال بند ہونے پر تحریک التواکار پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔ کن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کروائی تحریک التوارکار کے متن میں کہاگیا ہے کہ کمرشل گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے والی غیرملکی کمپنی کی جانب سے فٹنس سینٹرز تا حال بند ہیں۔

  

۔فٹنس سینٹرز بند رہنے سے گاڑیوں کی بڑی تعداد بغیر فٹنس و روٹ پرمٹ شاہراہوں پر موجود ہیں۔بغیر فٹنس گاڑیاں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔محکمہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر روٹ پرمٹ بھی جاری نہیں کر سکتا۔کورونا لاک ڈاؤن کے باعث غیر ملکی کمپنی اوپس نے بھی اپنے پنجاب بھر میں تمام وہیکل انسپکشن سرٹیفکیٹ سینٹرز بند کر دیئے،اب تمام پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہونے کے باوجود بھی غیر ملکی کمپنی کی جانب سے فٹنس سینٹرز بحال نہیں کئے۔روٹ پرمٹ جاری نہ ہونے کے باعث گورنمنٹ کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہاہے اس مسئلہ کا حل تلاش کیا جا ئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -