مقدس ہستیوں کے مزارات کی بیحر متی کے خلاف دینی جماعتوں کا احتجاج

    مقدس ہستیوں کے مزارات کی بیحر متی کے خلاف دینی جماعتوں کا احتجاج

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)شام میں مقدس ہستیوں کے مزارات کی بے حرمتی کے خلاف ملک گیر احتجاج، سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی،صوبہ پنجاب کے صدر ڈاکٹر حافظ شاہد حسین،جنرل سیکرٹری زاہد حبیب قادری،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عمران مصطفٰے کھوکھر،ڈویڑنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر،ضلعی صدر شریف الدین قذافی، ضلعی صدر علماء بورڈ صاحبزادہ عبداللہ ثاقب،سٹی صدرعلماء بورڈ علامہ رب نواز جلالی نے جمعہ کے مختلف اجتماعات خطاب سے کرتے ہوئے کہاکہ او آئی سی ملک شام میں عمر بن عبد العزیز ؒکے مزار کو شہید کرنے کا فوری نوٹس لے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے شام میں حضرت عمر بن عبد العزیزاورآپ کی اہلیہ کے مزار کی بے حرمتی کیخلاف یوم مذمت منایا اور قرادادیں منظور کرائیں ۔ مجلس کے راہنماؤں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا جمیل الرحمن اختر، مولانا خالد محمود، مولانا محبوب الحسن طاہر، قاری محمداقبال نے خطبات جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کیا،تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ و تحریک صراط مستقیم کی طرف سے امیر المومنین حضرت عمر بن عبد العزیز ؓکے روضہ مبارک کی بیحرمتی کے خلاف ”یوم تحفظ مزارات منایا گیا۔خطبا نے حضرت عمر بن عبد العزیز کی شخصیت اور کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام جامع مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع سے جے یو آئی کے مرکزی راہنماء مولانا محمد امجد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اس واقعہ پر باقاعدہ احتجاج کرے اور اسلامی سربراہی کانفرنس کے ذریعے ایسے واقعات کے سدباب کے لیئے اسلامی دنیا میں قانون سازی کرائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -