میٹرو کیش اینڈکیری اور پی ایچ اے کے اشتراک سے جیلانی پارک میں شجر کاری

میٹرو کیش اینڈکیری اور پی ایچ اے کے اشتراک سے جیلانی پارک میں شجر کاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی اور میٹرو کیش اینڈ کیری کے مشترکہ اشتراک سے جیلانی پارک میں شجرکاری،مشیر وزیر اعلیٰ آصف محمود، چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی، وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے مظفر خان اور میٹرو کیش اینڈ کیری کے عہدیداران ازفر علی ہیڈآف آپریشن، حامد مظہر ہیڈ آف ایچ آر، زوہیب جمیل،ا سامہ منیجر کوالٹی اور مدیہ ارشد منیجر کمپلکس نے بھی پودا لگایا۔ میٹرو کیش اینڈ کیری نے گرین اینڈ کلین لاہور کیلئے پی ایچ اے کو شجرکاری مہم کیلئے مختلف اقسام کے 1000 پودے بھی فراہم کیے۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے مزید کہا کہ سرسبز اور شاداب لاہور کیلئے شجرکاری مہم میں سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کا تعاون خوش آئند ہے۔پی ایچ اے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کلین اینڈ گرین پاکستان کیلئے کوشاں ہے۔

چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ شہر میں شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سرکاری و نجی اداروں کو باقاعدہ شامل کرنے کیلئے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ سیایہ دار اور پھلدار نئے پودوں کی شجرکاری شہر بھر میں منصوبہ بندی کے تحت کی جارہی ہے۔ وائس چیئرمین پی ایچ اے حفاظ ذیشان رشید نے کہا کہ دور حاضر کے مصنوعی ماحول میں شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔درخت اور پودے ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں