چھوٹے تاجروں کو ٹیکسوں کی مد میں چھوٹ دی جائے،اشرف بھٹی

چھوٹے تاجروں کو ٹیکسوں کی مد میں چھوٹ دی جائے،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ غریبوں کو فی الفور ریلیف دیا جائے اور چھوٹے کار بار کرنے والوں کو بھی بجلی گیس اور پانی کے بلوں سمیت مختلف ٹیکسوں کی چھوٹ دی جائے اور عوام کے استعمال کی اشیاء پر خصوصی ریلیف پیکج دیا جائے۔کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اس کی روک تھام کے لئے بنائے گئے ایس او پیز پر اگر حکومتی وزراء ہی عمل نہیں کریں گے تو پھر عوام کیسے عمل کریں گے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی وزراء کو سنجیدہ ہونا پڑے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بڑے بڑے ریلیف پیکیج کی طرح عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے اس سلسلہ میں عوام کو سستے داموں اشیاء اور کم ازکم 3 ماہ کے تمام یوٹیلیٹی بلز بھی معاف کردیئے جائیں۔