دورہ انگلینڈ پاکستان کیلئے اہمیت کا حامل، سکندر بخت

دورہ انگلینڈ پاکستان کیلئے اہمیت کا حامل، سکندر بخت

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ دورہ انگلینڈ پاکستان کے لئے بہت اہمیت کاحامل ہے اور اس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بہت مضبوط پلاننگ کرکے کھلاڑیوں کو دورہ پر بھیجنے کی ضرورت ہے امید ہے کہ یہ دورہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ کپتان بابراعظم کے لئے یہ دورہ بہت بڑا چیلنج ہے کیونکہ انگلینڈ کے خلاف اس کی سر زمین پر کامیابی آسان ہدف نہیں۔

 ان کا قد بھی بالنگ میں انہیں کافی مدد فراہم کرتا ہے لہٰذا اُن کا مستقبل تابناک ہے۔دانش کنیریا کے مطابق محمد حسنین نے ٹی ٹوئنٹی میں ملک کی نمائندگی کی تاہم ان کی کارکردگی میں تسلسل نہیں۔ محمد حسنین اور نسیم شاہ کو مسلسل انجریز کا بھی سامنا ہے جو کہ اچھی بات نہیں لہٰذا کیریئر کو طوالت دینے کیلئے انہیں اس جانب دھیان دینا ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بابر اعظم، اظہر علی اور شان مسعود اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں تاہم اگر کسی ایک کھلاڑی کی بات کی جائے تو بابر اعظم سب سے نمایاں ہیں جنہوں نے گراؤنڈ میں اپنی کارکردگی سے خود کو ثابت کیا۔ اسد شفیق 60سے زائد ٹیسٹ کھیل چکے تاہم ان کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ وہ زیادہ متاثر نہیں کر سکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -