کرکٹر عمرا کمل کی اپیل پر سماعت 11جون کو ہوگی

کرکٹر عمرا کمل کی اپیل پر سماعت 11جون کو ہوگی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھربطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر 11 جون کو عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔اس حوالے سے فریقین، پی سی بی اور عمر اکمل کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔27 اپریل کو جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائدکی تھی۔جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرکی جانب سے فیصلے تک پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -