بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر میچ نہیں ہارا،آکاش چوپڑا

بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر میچ نہیں ہارا،آکاش چوپڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نئی دہلی(یواین پی)سابق بھارتی اوپننگ بیٹسمین آکاش چوپڑا ماضی کے پاکستانی کھلاڑیوں کوپیغام دیا ہے کہ بھارت پر انگلینڈ کیخلاف جان بوجھ کر ورلڈ کپ میچ ہارنے کا الزام کیسے لگایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سابق پاکستانی فاسٹ بالر وقار یونس اور ماضی کے آل راؤنڈر عبدالرزاق نے الزام عائد کیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی سیمی فائنل میں پیش قدمی روکنے کیلئے انگلینڈ کیخلاف جان بوجھ کر میچ ہارا تھا۔کمنٹری کے شعبے سے وابستہ سابق بھارتی اوپنر آکاش چوپڑا نے پاکستانی سابق کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ وہ کھلے عام کہتے رہے ہیں کہ بھارت نے جان بوجھ کر مذکورہ میچ ہارا تھا لہٰذا اس پر جرمانہ عائد کیا جائے البتہ وہ ایسا سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کیونکہ اس وقت بھارتی ٹیم کو گروپ میں ٹاپ پوزیشن کیلئے اس فتح کی اشد ضرورت تھی۔
جسے گروپ اسٹیج میں صرف ایک ناکامی ہوئی جو انگلینڈ کیخلاف میچ میں ہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا سفیر ہونے کے باوجود وقار یونس نے بھی ورلڈ کپ کے دوران تبصرہ کیا کہ بھارت نے ایک مقصد کے تحت شکست کھائی تھی۔

  ان کا قد بھی بالنگ میں انہیں کافی مدد فراہم کرتا ہے لہٰذا اُن کا مستقبل تابناک ہے۔دانش کنیریا کے مطابق محمد حسنین نے ٹی ٹوئنٹی میں ملک کی نمائندگی کی تاہم ان کی کارکردگی میں تسلسل نہیں۔ محمد حسنین اور نسیم شاہ کو مسلسل انجریز کا بھی سامنا ہے جو کہ اچھی بات نہیں لہٰذا کیریئر کو طوالت دینے کیلئے انہیں اس جانب دھیان دینا ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بابر اعظم، اظہر علی اور شان مسعود اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں تاہم اگر کسی ایک کھلاڑی کی بات کی جائے تو بابر اعظم سب سے نمایاں ہیں جنہوں نے گراؤنڈ میں اپنی کارکردگی سے خود کو ثابت کیا۔ اسد شفیق 60سے زائد ٹیسٹ کھیل چکے تاہم ان کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ وہ زیادہ متاثر نہیں کر سکے۔