محمد شامی کا تھوک کے بغیربال ریورس سوئنگ کرنے کا دعویٰ

  محمد شامی کا تھوک کے بغیربال ریورس سوئنگ کرنے کا دعویٰ

  

نئی دہلی(یواین پی)بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کے باوجود وہ ریورس سوئنگ کرنے میں کامیاب رہیں گے محمد شامی کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ انہیں کم عمری سے گیند کو تھوک سے چمکانے کی عادت اور ایک فاسٹ بالر کی حیثیت سے گیند شائن کرنا ان کی جبلت میں شامل ہے کیونکہ گیند چمکانے کے بعد ہی ریورس سوئنگ کی جا سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کے بغیر بھی ریورس سوئنگ کی کوشش کریں گے حالانکہ انہیں بخوبی علم ہے کہ تھوک اور پسینہ یکسر مختلف کردار ادا کرتا ہے۔

لیکن انہیں تھوک کا استعمال بہرحال ترک کرنا ہوگا۔

  ان کا قد بھی بالنگ میں انہیں کافی مدد فراہم کرتا ہے لہٰذا اُن کا مستقبل تابناک ہے۔دانش کنیریا کے مطابق محمد حسنین نے ٹی ٹوئنٹی میں ملک کی نمائندگی کی تاہم ان کی کارکردگی میں تسلسل نہیں۔ محمد حسنین اور نسیم شاہ کو مسلسل انجریز کا بھی سامنا ہے جو کہ اچھی بات نہیں لہٰذا کیریئر کو طوالت دینے کیلئے انہیں اس جانب دھیان دینا ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بابر اعظم، اظہر علی اور شان مسعود اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں تاہم اگر کسی ایک کھلاڑی کی بات کی جائے تو بابر اعظم سب سے نمایاں ہیں جنہوں نے گراؤنڈ میں اپنی کارکردگی سے خود کو ثابت کیا۔ اسد شفیق 60سے زائد ٹیسٹ کھیل چکے تاہم ان کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ وہ زیادہ متاثر نہیں کر سکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -