طلبی کے باوجود شعیب اختریف آئی اے پیش نہ ہوئے

طلبی کے باوجود شعیب اختریف آئی اے پیش نہ ہوئے

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر طلبی کے نوٹس کے باوجود ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئے۔کرکٹر شعیب اختر کو بورڈ کے قانونی مشیر تفصل رضوی کی درخواست پر طلب کیا گیا۔ تفضل رضوی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ شعیب اختر نے میں میری شہرت کو نقصان پہنچایا۔ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم صبح دس بجے سے ایک بجے تک انتظار کرتے رہی تاہم شعیب اختر پیش نہ ہوئے۔ ایف آئی اے کی جانب سے شعیب اختر کو ایک اور طلبی کا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  

ان کا قد بھی بالنگ میں انہیں کافی مدد فراہم کرتا ہے لہٰذا اُن کا مستقبل تابناک ہے۔دانش کنیریا کے مطابق محمد حسنین نے ٹی ٹوئنٹی میں ملک کی نمائندگی کی تاہم ان کی کارکردگی میں تسلسل نہیں۔ محمد حسنین اور نسیم شاہ کو مسلسل انجریز کا بھی سامنا ہے جو کہ اچھی بات نہیں لہٰذا کیریئر کو طوالت دینے کیلئے انہیں اس جانب دھیان دینا ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بابر اعظم، اظہر علی اور شان مسعود اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں تاہم اگر کسی ایک کھلاڑی کی بات کی جائے تو بابر اعظم سب سے نمایاں ہیں جنہوں نے گراؤنڈ میں اپنی کارکردگی سے خود کو ثابت کیا۔ اسد شفیق 60سے زائد ٹیسٹ کھیل چکے تاہم ان کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ وہ زیادہ متاثر نہیں کر سکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -