دورہ انگلینڈ،کھلاڑیوں کوکامیابی کیلئے سخت چیلنج درکار،وسیم اکرم

دورہ انگلینڈ،کھلاڑیوں کوکامیابی کیلئے سخت چیلنج درکار،وسیم اکرم

  

کراچی(یواین پی)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمینوں کو چیلنجنگ انگلینڈ ٹور سے ڈرایا جانے لگا اور سابق قومی کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ڈیوک کی گیند اور انگلش فاسٹ بالرز کیخلاف پاکستانی بیٹنگ لائن کو سخت امتحان درپیش ہوگا۔وسیم اکرم نے اگست میں شیڈول سیریز کیلئے بابراعظم سمیت دیگر پاکستانی بیٹسمینوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سخت چیلنجز کیلئے تیار رہیں کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے یکسر مختلف ماحول میں پاکستانی پلیئرز سیریز سے قبل قرنطینہ ہوں گے جبکہ اسٹیڈیم میں کوئی شائق انہیں دیکھنے کیلئے موجود نہیں ہوگا۔تین جون کو 54 ویں سالگرہ منانے والے وسیم اکرم کے مطابق انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں ڈیوک کی گیند کا استعمال پاکستانی پلیئرز کیلئے مشکلات کا باعث بنے گا جبکہ انگلش فاسٹ بالرز جیمز اینڈرسن اور اسٹوارٹ براڈ بڑا خطرہ بن کر سامنے آئیں گے۔

جو دنیا کے چند بہترین پیسرز میں شمار کئے جاتے ہیں اور جب گیند سارا دن یکساں انداز سے گھوم رہی ہوگی تو یہ حالات مصباح اینڈ کمپنی کیلئے سازگار ہرگز نہیں ہوں گے۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے علاوہ ان کے خیال میں حارث سہیل بہت اچھے بیٹسمین ہیں تاہم انہیں اپنی فٹنس پر دھیان دیتے ہوئے وزن کرنے کی ضرورت ہے جس کی بدولت وہ قومی ٹیم کا سرمایہ بن سکتے ہیں۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ شان مسعود ٹاپ آرڈر میں ایک مضبوط پلیئر لیکن زیادہ تر آن سائیڈ پر کھیلتے ہیں لہٰذا انہیں انگلش بالرز آف سائیڈ پر پھنسانے کی کوشش کریں گے تو انہیں گیندیں چھوڑنا اور شاٹ سلیکشن سے متعلق سیکھنا پڑے گا۔

  ان کا قد بھی بالنگ میں انہیں کافی مدد فراہم کرتا ہے لہٰذا اُن کا مستقبل تابناک ہے۔دانش کنیریا کے مطابق محمد حسنین نے ٹی ٹوئنٹی میں ملک کی نمائندگی کی تاہم ان کی کارکردگی میں تسلسل نہیں۔ محمد حسنین اور نسیم شاہ کو مسلسل انجریز کا بھی سامنا ہے جو کہ اچھی بات نہیں لہٰذا کیریئر کو طوالت دینے کیلئے انہیں اس جانب دھیان دینا ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بابر اعظم، اظہر علی اور شان مسعود اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں تاہم اگر کسی ایک کھلاڑی کی بات کی جائے تو بابر اعظم سب سے نمایاں ہیں جنہوں نے گراؤنڈ میں اپنی کارکردگی سے خود کو ثابت کیا۔ اسد شفیق 60سے زائد ٹیسٹ کھیل چکے تاہم ان کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ وہ زیادہ متاثر نہیں کر سکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -