سابق مسٹر پاکستان باڈی بلڈر یحیی بٹ کاکورونا ٹیسٹ مثبت

  سابق مسٹر پاکستان باڈی بلڈر یحیی بٹ کاکورونا ٹیسٹ مثبت

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق مسٹر پاکستان باڈی بلڈر یحیی بٹ کاکورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا، کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر د و روز قبل ان کا ٹیسٹ ہوا تھا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ یحیی بٹ ازخودتنہائی میں چلے گئے ہیں۔ پنجاب کے وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے یحیی بٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ یحیی بٹ پاکستان کا اثاثہ ہیں، ان کی باڈی بلڈنگ کے حوالیسے گراں قدر خدمات ہیں، وزیر کھیل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے وہ ماسک کے استعمال کے ساتھ لازمی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اسی میں وائرس سے بچاؤ ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -