کرس ڈینٹ کا گلاسٹر شائر کے ساتھ تین سالہ معاہدہ طے

کرس ڈینٹ کا گلاسٹر شائر کے ساتھ تین سالہ معاہدہ طے

  

لندن (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کرس ڈینٹ نے گلاسٹر شائر کاؤنٹی کے ساتھ تین سالہ معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال چیمپین شپ کے ڈویژن ون میں کاؤنٹی کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے 2023ء سیزن کے اختتام تک کاؤنٹی کو اپنی موجودگی کی یقین دہانی کروا دی تھی۔ ڈینٹ نے کہا ہے کہ میں کلب کے ساتھ تین سالہ معاہدہ پر دستخط کرنے پر بہت پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گلاسٹر شائر کی طرف سے کھیلنا اچھا لگتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس ایک عمدہ سکواڈ موجود ہے جو آنے والے سالوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے مزید فتوحات حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ میں توسیع میرے لیے ایک خوشگوار امر ہے۔ انہوں نے کہا میری کوشش ہوگی کہ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کو فتوحات دلا سکوں۔

ان کا قد بھی بالنگ میں انہیں کافی مدد فراہم کرتا ہے لہٰذا اُن کا مستقبل تابناک ہے۔دانش کنیریا کے مطابق محمد حسنین نے ٹی ٹوئنٹی میں ملک کی نمائندگی کی تاہم ان کی کارکردگی میں تسلسل نہیں۔ محمد حسنین اور نسیم شاہ کو مسلسل انجریز کا بھی سامنا ہے جو کہ اچھی بات نہیں لہٰذا کیریئر کو طوالت دینے کیلئے انہیں اس جانب دھیان دینا ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بابر اعظم، اظہر علی اور شان مسعود اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں تاہم اگر کسی ایک کھلاڑی کی بات کی جائے تو بابر اعظم سب سے نمایاں ہیں جنہوں نے گراؤنڈ میں اپنی کارکردگی سے خود کو ثابت کیا۔ اسد شفیق 60سے زائد ٹیسٹ کھیل چکے تاہم ان کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ وہ زیادہ متاثر نہیں کر سکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -