ہاکی کوکھویا مقام دلو انا آسان ٹارگٹ نہیں، نوید عالم

  ہاکی کوکھویا مقام دلو انا آسان ٹارگٹ نہیں، نوید عالم

  

  لاہور(افضل افتخار) پاکستان ہاکی قومی کھیل ہے جس کی ترقی آسان ہدف نہیں ان خیالات کا اظہار سابق اولمپیئن نوید عالم نے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح سے سیاست نے اس کھیل کو نقصان پہنچایا ہے بہت دکھ ہوتا ہے ابھی بھی وقت ہے کہ اس کی ترقی کے لئے سنجیدگی سے کام کیا جائے وزیر اعظم عمران خان کو چاہئیے کہ وہ قومی کھیل کی ترقی کے لئے اقدامات کریں اور اس جانب توجہ دیں پاکستان کی ہاکی ٹیم اس وقت کھیل میں بہت پیچھے ہے او ر وائرس کیو جہ سے اس کھیل کو مزید بہت زیادہ نقصان ہوا ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ فیڈریشن سنجیدگی سے کھیل کی ترقی کے لئے پلاننگ کرے اور اس کے لئے وہ کھیل سے منسلک افراد سے رابطہ کرے اور ان کو فیڈریشن میں عہدے دئیے جائیں اسی طرح سے پاکستان ایک مرتبہ دوبارہ اس کھیل میں مقام حاصل کرسکتا ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ فیڈریشن سنجیدگی سے ہاکی کے مسائل حل کرے اور اس کے لئے مشاورت بہت ضروری ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں قومی کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -