برازیل فٹ بال کلب کے 16کھلاڑی کورونا میں مبتلا

  برازیل فٹ بال کلب کے 16کھلاڑی کورونا میں مبتلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ریوڈی جنیرو (نیٹ نیوز) برازیل کے معروف فٹ بال کلب واسکوڈے گاما کے 16 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔ خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق برازیل میں واسکوڈی گاما فٹ بال کے 16 کھلاڑی کرونا سے متاثر ہوگئے ہیں، جس کے بعد ٹیم کے اراکین کا سلسلہ وار ٹیسٹ شروع ہوگیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کلب نے تقریباً 250 لوگوں کے ٹیسٹ کرائے ہیں، جسے کے بعد یہ نتائج آئے ہیں، تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ ان میں سے 3 کھلاڑی صحت یاب بھی ہوچکے ہیں اور دیگر کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا کے بعد برازیل دنیا میں کیسز کے اضافے کے باعث خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، جہاں کرونا سے متاثرہ افراد کے کیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب کلب کی جانب سے 2 ماہ کے بعد ٹریننگ کا آغاز کیا گیا۔ کلب کے کل 43 کھلاڑیوں کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کلب کے فیزیکل ٹیسٹ ہوتے رہیں گے۔ برازیل میں اب تک 514,849 کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔