موجودہ کرکٹرز کیخلاف انسداد بدعنوانی یونٹ تحقیقات نہیں کررہا،کرکٹ سری لنکا

موجودہ کرکٹرز کیخلاف انسداد بدعنوانی یونٹ تحقیقات نہیں کررہا،کرکٹ سری لنکا

  

کولمبو(یواین پی)کرکٹ سری لنکا نے وضاحت کردی ہے کہ کسی بھی موجودہ سری لنکن کرکٹر کیخلاف آئی سی سی کا انسداد بدعنوانی یونٹ تحقیق نہیں کر رہا اور گورننگ باڈی نے اس بارے میں کرکٹ سری لنکا کو مطلع بھی نہیں کیا کہ کسی پلیئر کیخلاف تحقیقاتی عمل جاری ہے جس کا میڈیا میں تذکرہ کیا جا رہا ہے۔کرکٹ سری لنکا کے مطابق مذکورہ اسٹوری کی بنیاد ایجوکیشن اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے وزیر دولاس الاہپیروما کا ایک بیان ہے تاہم انہوں نے آئی سی سی کی جانب سے جن تین کھلاڑیوں کیخلاف تحقیقات کا حوالہ دیا ہے۔

ہ حالیہ نہیں بلکہ سابق کرکٹرز ہیں۔یاد رہے کہ میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ تین سری لنکن پلیئرز کیخلاف بدعنوانی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -