کرکٹر اے بی ڈویلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مشکل

کرکٹر اے بی ڈویلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مشکل

  

کیپ ٹاؤن (آئی این پی) کورونا وائرس کے باعث جنوبی افریقا کے جارح مزاج بیٹسمین اے بی ڈویلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے مئی 2018ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ٹی 20 میں واپسی کا عندیہ دیا تھا۔ جنوبی افریقا کے ہیڈ کوچ مارک باوچر اپنے پرانے ساتھی کھلاڑی اے بی ڈویلئیرز کی ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں واپسی کے خواہشمند ہیں۔مارک باوچر آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انہیں کھلانا چاہتے ہیں تاہم کورونا وائرس کے باعث میگا ایونٹ خدشات کا شکار ہے اس لئے اے بی ڈویلئیرز کی واپسی کا امکان ختم ہو سکتا ہے۔ اکتوبر،نومبر میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اگر اگلے برس تک ملتوی ہوجاتا ہے تو صورتحال یکسر تبدیل ہو جائے گی۔ 36 سالہ اے بی ڈویلیئرز کا کہنا ہے کہ اس وقت تو میں خود کو دستیاب کرنے کی پوزیشن میں ہوں، آئندہ کا کچھ نہیں کہہ سکتا، میں سو فیصد فٹ ہونے کی صورت میں ہی ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کروں گا۔ اے بی ڈویلیئرز نے گذشتہ سال پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی بھی کی تھی جبکہ کرکٹربھی ٹیم میں واپسی کے لئے کوشاں ہیں اور ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں اپنی ٹیم کی جانب سے ایک مرتبہ دوبارہ ایکشن میں نظر آؤں اور یہ فیصلہ میں نے اپنے پرستاروں کی محبت کیوجہ سے کیا ہے جو چاہتے ہیں کہ میں کرکٹ میں واپس آؤں کچھ مشکلات ضرور ہیں مگر امید ہے کہ میں جلد ہی ٹیم میں کسی بھی فارمیٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاؤنگا۔

ان کا قد بھی بالنگ میں انہیں کافی مدد فراہم کرتا ہے لہٰذا اُن کا مستقبل تابناک ہے۔دانش کنیریا کے مطابق محمد حسنین نے ٹی ٹوئنٹی میں ملک کی نمائندگی کی تاہم ان کی کارکردگی میں تسلسل نہیں۔ محمد حسنین اور نسیم شاہ کو مسلسل انجریز کا بھی سامنا ہے جو کہ اچھی بات نہیں لہٰذا کیریئر کو طوالت دینے کیلئے انہیں اس جانب دھیان دینا ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بابر اعظم، اظہر علی اور شان مسعود اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں تاہم اگر کسی ایک کھلاڑی کی بات کی جائے تو بابر اعظم سب سے نمایاں ہیں جنہوں نے گراؤنڈ میں اپنی کارکردگی سے خود کو ثابت کیا۔ اسد شفیق 60سے زائد ٹیسٹ کھیل چکے تاہم ان کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ وہ زیادہ متاثر نہیں کر سکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -