شوبز کو خیر باد نہیں کیا،اداکاری کا سلسلہ جاری ہے،سدرہ نور

شوبز کو خیر باد نہیں کیا،اداکاری کا سلسلہ جاری ہے،سدرہ نور

  

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کی سینئر اداکار ہ و پرفارمر سدرہ نورنے کہا ہے کہ شوبز کو خیر باد نہیں کہا بلکہ حال میں سٹیج ڈرامہ میں اداکاری کی ہے، ہمیشہ سے معیاری کام کرنے کی قائل ہوں اور شوبز انڈسٹری میں کئی سال گزارنے کے باوجود آج بھی اسی پر کاربند ہوں۔سدرہ نورنے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ سکرپٹ میں لکھے گئے مختلف کردار کسی ایک ہی فنکار پر فٹ بیٹھیں۔میں ہمیشہ سے سکرپٹ کا بڑا گہرائی سے جائزہ لینے کے بعد کسی کردار کی حامی بھرتی ہوں اور پھر دل و جان سے محنت کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کیرئیر میں جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں۔

اور مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میرے نبھائے ہوئے کردار وں کو ہمیشہ پذیرائی ملی۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ میں نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا ہے بلکہ جب بھی اچھے سٹیج ڈرامے کی پیشکش ہوئی ہے کام کیا ہے۔

مزید :

کلچر -