ندا اور یاسر نواز کی انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران تجاویز

ندا اور یاسر نواز کی انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران تجاویز

  

لاہور(فلم رپورٹر)ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز نے انسٹاگرام پر لائیوسیشن کے دوران چند تجاویز اور دیسی ٹوٹکے شیئر کیے ہیں جنہیں استعمال کرکے کورونا وائرس ہونے کی صورت میں خود کو صحت مند رکھا جا سکتا ہے۔ندا یاسر، یاسر نواز اور ان کی بیٹی تینوں ہی کورونا وائرس کا شکار ہیں اور گزشتہ 13 دنوں سے اپنے گھر میں خود اختیار کردہ تنہائی یعنی قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں۔ لیکن اس دوران ندا اور یاسر لوگوں سے دور نہیں ہیں بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی صحت اور سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ رکھ رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران اپنے پرستاروں کو نہ صرف اپنی سرگرمیوں سے آگا ہ کیا بلکہ کورونا وائرس ہونے کی صورت میں خود کو صحت مند رکھنے کی ٹپس بھی بتائیں۔ندا اور یاسر نے بتایا کہ انہوں نے قرنطینہ کے دوران ایئر کنڈیشن کا استعمال کم کردیا ہے۔ وہ دونوں اپنی صحت کی بہتری کے لئے کلونجی، وٹامن سی کی گولیاں کھارہے ہیں، زنک لے رہے ہیں، ہربل چائے، دارچینی، ادرک کی چائے اور لیموں پانی پی رہے ہیں اور جتنے بھی دیسی ٹوٹکے ہیں ہم نے وہ سب استعمال کیے۔

مزید :

کلچر -