ٹی وی ڈراموں کامعیار بہت بہتر ہوا ہے، اداکار ظفر عباس کھچی

ٹی وی ڈراموں کامعیار بہت بہتر ہوا ہے، اداکار ظفر عباس کھچی

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکار اور ڈائریکٹر ظفر عباس کھچی نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں کا معیار بہتر ہونے کی وجہ سے عوام میں ان کی پذیرائی ہے فلموں میں بھی جوش کی بجائے ہوش سے کام لیا ہوتا تو آج یہ صورتحال مختلف ہوتی۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں ٹی وی ڈراموں کی کامیابی کی بنیادی وجہ ان میں پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کا جوش کی بجائے ہوش سے منصوبہ بندی کرنا ہے اور جہاں تک فلم انڈسٹری کا تعلق ہے تو اس کی تباہی میں نان پروفیشنل لوگوں کا سب سے زیادہ کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ ہی کامیابیاں ملتی ہیں اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی اچھے ڈرامے بنیں گے۔

مزید :

کلچر -