لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی لوگوں نے بازاروں کا رخ کرلیا،آمنہ الیاس

لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی لوگوں نے بازاروں کا رخ کرلیا،آمنہ الیاس

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی ٹاپ ماڈل اور مقبول اداکارہ آمنہ الیاس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے پیسے شاپنگ پر اڑانے کی بجائے مستقبل کے لئے بچا کر رکھیں کیونکہ کسی کو کچھ پتہ نہیں کہ کورونا کب تک ہمارے ساتھ رہے گا۔آمنہ الیاس نے کہا مجھے یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی لوگوں نے بازاروں کا رخ کرلیا جہاں ایس او پیز کا خیال بھی نہیں رکھا جا رہا لوگ شاپنگ میں صرف پیسے اجاڑ رہے ہیں۔حالانکہ عقلمندی کا تقاضا یہی ہے کہ اگر لوگ یہی پیسہ بچا کر رکھتے تو کل انہی کے کام آتا۔آمنہ الیاس نے کہا کہ میری مڈل اور لوئر مڈل کلاس لوگوں سے اپیل ہے کہ پیسہ شاپنگ پر نہ اجاڑیں بلکہ کل کے لئے بچا کر رکھیں۔

۔آمنہ الیاس نے مزید کہا کہ لوگ عقملندی کا مظاہرہ کریں اور گھروں میں بیٹھیں،یہ کوئی پہلی یا آخری عید نہیں ہے،زندہ رہیں گے تو عیدیں بھی مناتے رہیں گے۔آمنہ الیاس نے تاجروں سے بھی اپیل کی وہ مارکیٹوں اور دوکانوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرائیں۔اداکارہ نے کہا کہ کیوں نہ اس بار ہم عید سادگی سے منائیں۔

مزید :

کلچر -