یمنیٰ زیدی مستقبل کی ماہرہ خان ہیں، اداکارہ عتیقہ اوڈھو

یمنیٰ زیدی مستقبل کی ماہرہ خان ہیں، اداکارہ عتیقہ اوڈھو

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بلال عباس اور یمنیٰ زیدی کو مستبقل کا فواد خان اور ماہرہ خان قرار دیا ہے۔تینوں فنکاروں کی سیریل”پیار کے صدقے”ان دنوں ہم ٹی وی سے نشر کی جارہی ہے جس میں بلال عباس اور یمنیٰ زیدی نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس ڈرامے کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جبکہ دونوں اداکاروں کی تعریف بھی کی۔انہوں نے لکھا کہ ’مجھے یقین ہے یہ دونوں اداکار انڈسٹری کے اگلے فواد خان اور ماہرہ خان ہوں گے‘۔سینئر اداکارہ نے ’پیار کے صدقے‘ ڈرامے کو ماہرہ اور فواد کے کامیاب اور یادگار ڈرامے ’ہمسفر‘ سے بھی ملادیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ یمنیٰ زیدی نے اس سیریل میں اپنی پرفارمنس سے شائقین کو گرویدہ بنایا ہوا ہے۔

جو پہلے ہی ثابت کرچکی ہیں کہ وہ ہر قسم کو کردار بخوبی ادا کرسکتی ہیں۔

مزید :

کلچر -