طاہر ٹھاکرڈرامہ دشمن جان میں اہم کردار ادا کریں گے
لاہور(فلم رپورٹر)اداکار طاہر ٹھاکرسکس سگما کے بڑے پراجیکٹ دشمن جان میں اہم کردار میں نظر آئیں گے ان کا کہنا ہے کہ تمام ٹیم پروفیشنل ہے اور ان کے ساتھ اداکاری کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ڈرامہ کے پروڈیوسر ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب ہیں جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں میرا کردار شائقین ضرور پسند کریں گے جبکہ ڈرامہ کے ڈائریکٹر امین اقبال ہیں جن کے ساتھ کام کرکے میں فخر محسوس کررہا ہوں کاسٹ میں صباء حمید،مجیب مرزا،کاشف محمود، عرفان کھوسٹ،محسن گیلانی اور صوفیہ مرزا ہیں۔