عید شوز،نامور گلوکاروں کو نظر اندازکیا گیا،سجاد طافو

عید شوز،نامور گلوکاروں کو نظر اندازکیا گیا،سجاد طافو

  

لاہور(فلم رپورٹر) طافو برادرز مزنگ گھرانہ کے ساتویں نسل سے تعلق رکھنے والے مشہور موسیقار طبلہ نواز استاد طافو کے بیٹے سجاد طافو نے کہا کہ تمام چینلز کے عید شو دیکھ کر بہت دکھ ہوا نان پروفیشنل گلوکاروں کا راج رہا جبکہ نامور گلوکاروں کو چینلز نے نظر انداز کیاافسوس اس بات کا ہے کہ پروگرام آرگنائز کرنے والے بھی نامور گلوکاروں کو بھول گئے جنہوں نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا یہ بہت بڑی بے حسی ہے جس کی وجہ سے اصل ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ نان پروفیشنل لوگ پیسہ دیکر منظر عام پر آتے ہیں جبکہ پروفیشنل اپنے معیار کومدنظر رکھتے ہوئے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جہاں پر پرفارم کریں میرٹ پر ہی کریں۔

مزید :

کلچر -