منفرد کردار ادا کرنے کی خواہش ہے، اداکارہ ہما علی
لاہور(فلم رپورٹر) تھیٹر کی معروف اداکارہ ہماعلی نے کہا ہے کہ زندگی میں ہرطرح کے کردار ادارکرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں،ٹی وی،فلم اور تھیٹر کے پروڈیوسروں کو چاہیے کہ نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ نئے فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو اوران کی اصلاحتیں نکھر کر سامنے آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ میر اتھیٹر کی دنیا میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے،میں سب کا احترام کرتی ہوں،تمام فنکاروں کو اپنے کام اور پرفارمنس پر بھرپور توجہ دینی چاہیے کیونکہ عزت و مقام محنت اور لگن سے حاصل ہوتاہے۔
علی نے کہا کہ کسی بھی میدان میں کامیابی کیلئے جستجو کا ہونا بڑا ضرور ی ہوتا ہے ہمارے شعبے میں کوئی نمبر ون نہیں ہے۔