کورونا کے خاتمہ کیلئے احتیاطی تدابیر ضروری، کنزی ملک

  کورونا کے خاتمہ کیلئے احتیاطی تدابیر ضروری، کنزی ملک

  

لاہور(فلم رپورٹر) ٹی وی کی سینئر اداکارہ کنزیٰ ملک نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے جلد خاتمے کیلئے مجھ سمیت ہر کوئی دعا گو ہے۔ وباء کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ محنت اورلگن کے جذبے سے سرشار ہوکر جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے۔میں ان دنوں لاہور اور کراچی میں بنائے جانے والے ڈراموں میں کام کررہی ہوں۔لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ایک بار پھر ڈراموں کی ریکارڈنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور جلد ہی ایک بار پھر حالات معمول پر آجائیں گے۔ہم سب کو لاک ڈاؤن میں نرمی کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے ہر صورت میں احتیاط لازمی ہے۔کنزیٰ ملک نے کہا کہ میں کراچی منتقل نہیں ہوئی لیکن وہاں زیادہ کام ہونے کی وجہ سے آنا جانا لگا رہتا۔اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ لاہور جیسا شہر پوری دنیا میں کہیں نہیں۔ شوبزکی چمکتی دمکتی دنیا بڑی ہی عجیب ہے، عام طورپر یہاں سب کچھ اچھا اور خوابوں کی طرح دکھائی دیتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔کنزیٰ ملک نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کے فنکار بہترین اداکاری کرکے ہمیں خوب انٹرٹین کرتے ہیں۔

میں نے ہمیشہ پرستاروں کیلئے کچھ نیا ہی کیا ہے۔ میری دلی خواہش ہے کہ لاہور میں بھی کراچی کی طرح تسلسل کے ساتھ کام ہو۔

مزید :

کلچر -