ڈرامے ”چوکی نمبر420“کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی، عتیق الرحمن

ڈرامے ”چوکی نمبر420“کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی، عتیق الرحمن

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ٹی وی ڈائریکٹر عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی کے لئے بنائے جانے والے میرے مزاحیہ ڈرامے ”چوکی نمبر420“کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی ہے۔عتیق الرحمن نے کہا کہ میں ان دنوں اپنے نئے ڈرامے کی کاغذی کارروائی میں مصروف ہوں۔کاغذی کارروائی مکمل ہوتے ہی ریکارڈنگ کا آغاز کردوں گا۔

۔سلطان راہی کے انتقال کے بعد پنجابی فلم انڈسٹری زوال کا شکار ہوئی جوآج تک بر قرار ہے، اس دور میں کوئی بھی پروڈیوسراور ہدایتکار سلطان راہی کے بغیر فلم بنانے کا سوچتا بھی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں نئے لوگوں کو آنا چاہیے لیکن انہیں آتے ہی کمانڈ سنبھالنے کی کوششوں کی بجائے سیکھنے کے عمل سے گزرنا چاہیے۔ نا

ن پروفیشنل لوگوں کے اسی رویے نے فلم انڈسٹری کو اس نہج پر پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی کسی زمانے میں نئے تھے لیکن ہم نے وقت کے ساتھ سیکھا اور میں آج بھی سیکھنے کے مراحل سے گزر رہا ہوں۔عتیق الرحمن نے کہا کہ شہرت بہت بڑی آزمائش ہوتی ہے اور بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اس دور میں اپنے اندر عاجزی رکھتے ہیں اور ان کے رویے میں تبدیلی نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر فلم انڈسٹری کے حالات اچھے نہیں لیکن کوئی بھی اس بارے میں نہیں سوچتا۔ کامیابی کے لئے باتوں سے بڑھ کر عملی اقدام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس کا فقدان ہے۔

مزید :

کلچر -