چوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

چوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق شمالی چھاونی کے علاقہ میں ڈاکووں نے ثمر عباس کے گھر سے7لاکھ25ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔گارڈن ٹاون میں ڈاکووں نے ہاشم کے گھر سے 3لاکھ50ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ ستوکتلہ میں ڈاکووں نے کے گھر گھس کر1لاکھ 20ہز ار کی نقدی لوٹ لیے۔مسلم ٹاون کے علاقہ میں ڈاکووں نے علی شیر کے گھر سے1لاکھ 15ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،شادباغ میں ڈاکووں نے جاوید کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔گجر پورہ میں ڈاکووں نے ارحم سے35ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔باٹا پور کے علاقہ میں ڈاکووں نے مرتضی سے15ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،نصیر آباد کے علاقہ میں ڈاکووں نے عمران سے19 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔شاہدرہ اور لیاقت آباد سے گاڑیاں، سرور روڈ،لٹن روڈ اور لوئر مال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -