مختلف جرائم میں ملوث365افراد گرفتار، ہفتہ وار رپورٹ

مختلف جرائم میں ملوث365افراد گرفتار، ہفتہ وار رپورٹ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث365ملزمان کو گرفتار کیا۔ڈکیتی،چوری و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے04 ملزمان کو گرفتارکر کے اُن کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے16پسٹلز،02 رائفلزاوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے47ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے13کلو گرام سے زائد چرس اور454 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے06ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی برآمد کی گئی۔چوری،دھوکادہی،چیک ڈس آنر امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب79 اشتہاری وعدالتی مجرمان کوگرفتار کیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری ودیگرایکٹ کی خلاف ورزی پر174ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -