آشیانہ ریفرنس کیس، شہباز شریف کے شریک ملزم شاہد محمود کے وارنٹ گرفتاری جاری

  آشیانہ ریفرنس کیس، شہباز شریف کے شریک ملزم شاہد محمود کے وارنٹ گرفتاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس کیس میں میاں شہباز شریف کے شریک ملزم شاہد محمود کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت نے ملزم شاہد محمود کے پیش نہ ہونے پر ورانٹ گرفتاری جاری کئے ہیں،فاضل جج نے ایس پی ہیڈ کوارٹر کو اس کیس میں زیر حراست ملزمان کو بھی آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 11 جون پر ملتوی کردی،گزشتہ روز میاں شہباز شریف کی جگہ ان نمائندہ نواز ایڈووکیٹ نے حاضری مکمل کروائی جبکہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو کرونا وائرس کے باعث پیش نہیں کیا گیا جس پر فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آشیانہ کیس کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا عدالت عالیہ نے حکم دے رکھا ہے،ملزمان کو آئندہ سماعت پر ہر حال میں عدالت کے روبرو پیش کیا جائے،دوران سماعت عدالت میں ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ ارشد حسین نے ملزمان کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ کرونا وائرس کے باعث زیر حراست ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہیں کررہے۔فاضل جج نے مذکورہ بالاحکم کے ساتھ کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -