آپریشن ونگ کے افسران کورونا وائرس کا شکار ہونے سے دفتری معاملات التوا کا شکار
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس کے افسران کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث لاہور پولیس کا آپریشن ونگ لاوارث ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کا آپریشن ونگ ڈی آئی جی آپریشن، ایس ایس پی آپریشن اور ایس پی سکیورٹی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث سے دفتری معاملات التوا کا شکار ہو چکے ہیں واضع رہے نئے تعینات ہونے والے ڈی آئی جی آپریشن اشفاق خان کورونا وائرس کا شکار ہونے پر ڈی آئی جی آپریشن لاہور کا دوسری بار چارج نہیں لے سکے ہیں جبکہ ایس ایس پی آپریشن لاہور فیصل شہزاد اور ایس پی سکیورٹی بلال ظفر بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں۔